جمہوریت میں اہم ہے ہم کسی کے کام میں دخل اندازی نہ کریں، چیف جسٹس آف پاکستان
تازہ ترین : 1

جمہوریت میں اہم ہے ہم کسی کے کام میں دخل اندازی نہ کریں، چیف جسٹس آف پاکستان

ہم مقننہ نہیں اس لئے قانون سازی نہیں کرسکتے ، ماتحت عدالتوں میں مقدمات کے بروقت فیصلے سے اعلی عدلیہ پر بوجھ کم پڑے گا،میڈیا سے بات چیت

جمہوریت میں اہم ہے ہم کسی کے کام میں دخل اندازی نہ کریں، چیف جسٹس آف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہم مقننہ نہیں اس لئے ہم قانون سازی نہیں کرسکتے ، جمہوریت میں اہم ہے کہ ہم کسی کام میں دخل اندازی نہ کریں۔ہفتہ کویہاںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ہم مقننہ نہیں اس لئے ہم قانون سازی نہیں کرسکتے، قانون بنانا اور اصلاحات کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔

انصاف میں تاخیر ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، لوگوں کو ملک میں سستا انصاف ملنا چاہیے، ہمیں بخوبی اندازہ ہے زیر التوا کیس کے فیصلے کے وسائل نہیں، ہم ایک کوشش کرسکتے ہیں کہ قانونی دائرے اور موجودہ ججز کے ساتھ ہر جگہ قانون کے مطابق جلد کام کریں۔ ماتحت عدالتوں میں مقدمات کے بروقت فیصلے سے اعلی عدلیہ پر بوجھ کم پڑے گا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ دنیا میں لوگ عدالت میں جانے کے ڈر سے مسئلہ خود حل کرتے ہیں لیکن پاکستان میں معاملہ عدالت لے جانے پر لوگ خوش ہوتے ہیں کہ عدالت میں دیکھ لوں گا۔ جلد انصاف کی فراہمی کے لیے مجھے سب سے اچھا کام پنجاب میں نظر آیا ہے، پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کارلایا گیا ہے اور ماڈل کورٹس بنائی گئی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2018 - 16:06:24

اس خبر پر آپ کی رائے‎

It is important in democracy, we do not interfere with anyone's work, Chief Justice of Pakistan We can not make legislation, therefore, timely decision in subordinate courts will reduce the burden on the higher judiciary, communicate with the media

Chief Justice, Pakistan Justice Saqib Nisar said that we are not able to make legislation, therefore it is important in democracy that we do not interfere with any work. Talking to the news here on Saturday, the Chief Justice said that we are not a legislature. Therefore, we can not make legislation, legislation and reform is a parliamentary task

Related : Chief Justice, Democracy

متعلقہ عنوان :