اہلیان میرپور کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ‘جس جذبے کے تحت اہلیان میرپور نے پاکستان کی خوشحالی کیلئے عظیم قربانیاں دیںاس کے صلے میں نہ تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مسلسل مستسنیٰ قرار دیا گیا اور نہ ہی دیگر مسائل حل ہو سکے

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:06

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ اہلیان میرپور کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔جس جذبے کے تحت اہلیان میرپور کے لوگوں نے پاکستان کی خوشحالی کے لیے دوبار عظیم قربانیاں دی ہیں ۔اس کے صلے میں نہ تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مسلسل مستسنیٰ قرار دیا گیا اور نہ ہی دیگر مسائل حل ہو سکے ۔

میرپور تارکین وطن اور متاثرین ڈیم کا وہ حصہ تاریخی شہر ہے جہاں کے باسیوں نے پاکستان کی محبت میں بڑھ چڑھ کر قربانی دی ۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو مکمل بند کیا جائے ۔سوئی گیس میرپور شہر کے تمام سیکڑوں کو دی جائے ۔منگلا ڈیم کے کنارے جینے کے باوجود اہلیان میرپور ابھی تک صاف پانی کی دستیابی سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

ان تمام مسائل کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

مرکزی انجمن تاجران تاجروں کا ایک مضبوط اور غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے ۔اپنے غیر سیاسی پلیٹ سے میرپور کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور انداز میں جہدوجہد جاری رکھیں گے ۔ضلع کونسل ایک بڑا ادارہ ہے ۔میرپور کی خوبصورتی میں تمام ادارے اپنا اپنا حصہ ڈالیں تو منی لندن حقیت میں بدل جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل میں ایڈمنسٹر ضلع کونسل چیرمین چوہدری عبدالمالک کو ضلعی ایڈمنسٹر تعناتی پر اُن کے آفس جا کر مبارک باد پیش کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ تاجر برادری کا تحفظ اور اُن کے حقوق کی جنگ لڑنا میرا فرض ہے ۔مگر میرپور کے مسائل پر بھی کبھی خاموش نہیں بٹھوں گا ۔اس موقع پر انجمن تاجران سٹیڈیم مارکیٹ کے صدر محمد فاروق چوہان ،راجہ تسلیم انجم ،شہزاد احمد بھٹی ،چوہدری امجد صدیق ،چوہدری شوکت ،چوہدری امجد ،شیخ عبداللہ ،حاجی ارشد سیٹھی ،سردا ر شوکت کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :