مسلم لیگ (ن) کو یونین کونسل ہٹیاں بالا کے گائوں کچھا سیداں سے ایک اور بڑا دھچکا

درجنوں پرانے اور وزیر اعظم کے اہم ساتھیوں کامسلم لیگ (ن) کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ ‘چند روز میں اعلان متوقع

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:06

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کو یونین کونسل ہٹیاں بالا کے گاوں کچھا سیداں سے ایک اور بڑا دھچکا درجنوں پرانے اور وزیر اعظم کے اہم ساتھیوں نے مسلم لیگ (ن) کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا آئندہ چند روز میں جماعت چھوڑنے کا اعلان کریں گئے اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے کارکنان مسلم لیگ کا کہنا ہے وزیر اعظم اس وقت مخصوص ٹولے کے ہاتھوں یرغمال ہیں جبکہ پرانے اور مخلص کارکنان بے یار و مدد گار ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں کارکنان کی عزت نفس مجروح کی جارہی ہے سرکاری دفاتر پر مخصوص ٹولے کا قبضہ ہے جن کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں کارکنان کی صوبدیدی پوسٹوں پر ان سرکاری ملازمین کو ایڈ جسٹ کیا جارہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ اور قابل افسوس ہے ہم نے بلا لالچ راجہ فاروق حیدر حیدر خان کا ساتھ دیا مگر جب وہ اقتدار میں آئے تو وہ مخلص اور اپنے پرانے دوستوں کو بھول گئے ایسی صورت حال میں کارکنان کا اب مزید اس پارٹی کے ساتھ چلنا مشکل ہو چکا ہے کچھہ سیداں سے ایک ایسے شخص کو آگئے لانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی اس وارڈ کے اندر کوئی حیثیت نہیں جہاں راجہ فاروق حیدر خان گھر گھر میں خود عوام کے پاس گئے اس کے باوجود مشکل سے اس وارڈ سے کامیاب ہوئے انشاء اللہ ہم کارکنوں کی اواز بن نکلیں گئے اور یہ ثابت کریں کہ کارکن ہی سیاست کے اندر طاقت کا سرچشمہ ہیں

متعلقہ عنوان :