معروف روحانی پیشواء حضرت سائیں سخی سہلی سرکار ؒ کا9 روزہ 118 واں عرس مبارک شروع ہو گیا

دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دے کر اجتماعی دعا سے آغاز کر دیا گیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:01

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) ریاست کے معروف روحانی پیشواء حضرت سائیں سخی سہلی سرکار ؒ کا9 روزہ 118 واں عرس مبارک دارالحکومت مظفرآباد میں شروع ہو گیا ، گزشتہ روز دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دے کر اجتماعی دعا سے آغاز کر دیا گیا سیکرٹری اوقاف امور دینیہ سید نظیر الحسن گیلانی ، ڈی جی اوقاف سردار طارق ربانی سمیت محکمہ اوقاف کے افیسران اہلکاران کے علاوہ سابق صدارتی مشیر راجا ساجد خان ، سابق میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید کے علاوہ فرزندان توحید ورسالت کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ، یاد رہے کئی سالوں بعد حضرت سائیں سخی سہیلی سرکارؒ کے عرس پر میلہ بھی منعقد کر دیا گیا ہے جس میں سرکس ، موت کا کنواں ، تفریحی کے انتظامات اور دربار سے معلقہ ایریاز میں سٹالز اور قوالی حال میں مچ لگا دیا گیا ہے عرس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں ۔