مسلم لیگ (ن) نیلم میں ہنگامی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کیلئے کوشاں ہے‘ نیلم میں حقیقی معنوں میں تبدیلی نظرآرہی ، نیلم کے ہر گائوں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، تعمیروترقی دیکھ کر مخالفین حواس باختہ ہوچکے ہیں

مسلم لیگ (ن) نیلم کے رہنما زبیر عارفی کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) نیلم کے رہنما زبیر عارفی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نیلم میں ہنگامی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کیلئے کوشاں ہے‘ نیلم میں حقیقی معنوں میں تبدیلی نظرآرہی ، نیلم کے ہر گائوں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، تعمیروترقی دیکھ کر مخالفین حواس باختہ ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ غلام قادر حقیقی معنوں میں عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

ہفتہ کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیلم ویلی میں لوکل گورنمنٹ کے فنڈز پہلی بار زمین پر نظر آرہے ہیں۔ مخالفین واویلا کرنے کے بجائے مثبت کردار ادا کریں۔ نیلم ویلی کے عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیلم ویلی کو دوانتخابی حلقوں میں تقسیم کرنا ناگزیر ہوچکاہے ۔

متعلقہ عنوان :