آزادی کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والے آزادی پسند رہنمائوں کی گرفتاری بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے‘ اقوام عالم بھارتی ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرے

جموں وکشمیر پیپلز لیگ کی کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے پارٹی چیئرمین مختار احمد وازہ کی بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) جموں وکشمیر پیپلز لیگ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے پارٹی چیئرمین مختار احمد وازہ کی بلاجواز گرفتاری اورانہیں شیر باغ تھانہ منتقل کیئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ آزادی کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والے آزادی پسند رہنمائوں کی گرفتاری بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

اقوام عالم بھارتی ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرے۔ وائس چیئرمین اعجاز رحمانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے پارٹی چیئرمین مختار احمد وازہ کو پہلے گھر میں نظر بند کیا گیا اب شیر باغ تھانہ منتقل کرد یئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مختار احمد وازہ شدید علیل ہیں آئے روز کی بلا جواز حراست اور گرفتاریوں کی وجہ سے ان کی صحت مزید خراب ہو رہی ہے، بھارتی کٹھ پتلی حکومت فی الفور ان کو رہا کرے۔

انہوںنے انسانی حقوق پر کام کرنیوالی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بربریت کا نوٹس لیں،دنیا میں پرامن جدوجہد کرنیوالوں کو گرفتار یا حراساں کرنا قانونا ًجرم ہے بھارتی فوج ، کٹھ پتلی انتظامیہ نے ہمیشہ طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی پرامن تحریک کو کچلنے کی کوشش کی لیکن کشمیری عوام نے ہمیشہ خون کے نذرانے دے کر تحریک آزادی کو جلا بخشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا پیدائشی حق مانگ رہے ہیں۔ کشمیری عوام پرامن جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔ عالمی امن کے دعویدار ، اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلوانے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرے تاکہ خطہ میں قیام امن ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :