باغ ،ْ رنگلہ مارکیٹ شارٹ سرکٹ ،بارہ دوکانیں راکھ

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:00

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) رنگلہ مارکیٹ شارٹ سرکٹ بارہ دوکانیں راکھ۔ تفصیلات کہ مطابق ضلع باغ اور ضلع مظفرآباد کے سنگم رنگلہ شاہین مارکیٹ میں گزشتہ شام آچانک بجلی شارٹ سرکٹ کہ باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بارہ دکانوں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا تین گھنٹے کہ طویل دورانیے کہ باوجود انتظامیہ چوکس ہوئی اور حکم صادر کیا تب تک رنگلہ کی بہادر خواتین اور مرد حضرات نے جان خطرے میں ڈال کر پانی کہ گھڑے کہ گھڑے لا کر آگ پر پھنک کر قابو پا لیا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کہ مطابق مارکیٹ جلنے سے کروڑون کا نقصان ہوا عوام علاقہ ہمت نہ کرتے تو مارکیٹ کہ ساتھ انٹر کالج کی عمارت بھی آگ کی نظر ہوتی عوام علاقہ نے فائر بریگیڈ کی گاڑی بروقت نہ آنے پر سخت احتجاج کیا اس بڑے سانحہ پر رنگلہ سوگ میں ڈوبگیا بعد ازاں دھیرکوٹ انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا ۔