مسلم لیگ (ن) نیلم میں ہنگامی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کیلئے کوشاں ہے ،ْزبیر عارفی

نیلم میں حقیقی معنوں میں تبدیلی نظرآرہی ہے ، نیلم کے ہر گائوں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، تعمیروترقی دیکھ کر مخالفین حواس باختہ ہوچکے ہیں ،ْمیڈیا سے گفتگو

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) مسلم لیگ ن نیلم میں ہنگامی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کیلئے کوشاں ہے۔ نیلم میں حقیقی معنوں میں تبدیلی نظرآرہی ہے ، نیلم کے ہر گائوں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، تعمیروترقی دیکھ کر مخالفین حواس باختہ ہوچکے ہیں۔ شاہ غلام قادر حقیقی معنوں میں عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ن لیگ نیلم کے مرکزی نوجوان راہنما زبیر عارفی نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ نیلم ویلی میں لوکل گورنمنٹ کے فنڈز پہلی بار زمین پر نظر آرہے ہیں۔ مخالفین واویلا کرنے کے بجائے مثبت کردار ادا کریں۔ نیلم ویلی کے عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیلم ویلی کو دوانتخابی حلقوں میں تقسیم کرنا ناگزیر ہوچکاہے ۔

متعلقہ عنوان :