سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے دائرہ کار کی قبائلی علاقوں تک توسیع تاریخی سنگ میل ہے، مریم اورنگزیب

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:57

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے دائرہ کار کی قبائلی علاقوں تک توسیع تاریخی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے دائرہ کار کی قبائلی علاقوں تک توسیع تاریخی سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کی ملک کے آئینی اور سیاسی نظام میں شمولیت ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ہفتہ کو جاری ایک بیان میں وزیر مملکت اطلااعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی اسمبلی سے کی منظوری فاٹا کے عوام کو پارلیمان کی جانب سے جمہوری تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو مبارک دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انشااللہ آنے والے وقت میں مزید خوشخبریاں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 70 سال کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے قبائلی عوام کو صدیوں پرانے سامراجی نظام سے نجات دلائی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آئینی،جمہوری اور انتظامی حقوق قبائلی عوام کو دیکھ کر پاکستان کو مضبوط کیا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ پورے پاکستان کی ترقی خوشحالی اور مضبوطی مسلم لیگ ن کی قابل فخر روایت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام رکاوٹیں عبور کرکے پاکستان کو مستحکم اور عوام کو خوشحال بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری سے محمد نواز شریف نے قبائلی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :