اب بچوں کے ساتھ زیادتی کے جائے وقوع سے 2کلو میٹر تک تمام افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ ہو گا

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:47

اب بچوں کے ساتھ زیادتی کے جائے وقوع سے 2کلو میٹر تک تمام افراد کا ڈی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔ 13 جنوری 2018) بچوں کے تحفظ کے لیے قائم کمیٹی کا کام شروع،سی ایم کیٹی کی ابتدائی سفارشات تیار،بچے سے زیادتی پر2 کلو میٹر پر تمام افراد کا ڈی اینااے ٹیسٹ ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بچو ں کے تحفظ کے لئے قائم کمیٹی نے کام شروع کر دیا۔ جب کہ ابتدائی رپورٹ 15 جنوری کو پیش کی جائے گی۔کہا گیا ہے کہ اس سے متعلق کام اب ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر ہو گی ۔جب کہ کسی بھی جگہ اگر کسی بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آئے گا تو اس جگہ سے 2 کلومیٹر کے فاصلے تک سب افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :