بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،متعدد افراد ہلاک

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:43

بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،متعدد افراد ہلاک
 بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13جنوری2018ء) :بھارتی ہیلی کاپٹر ممبئی ساحل سمندر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 2پائلٹ سمیت 7افراد سوار تھے جو ہلاک ہو گئے ہیں،ہیلی کاپٹر کے گرتے ہی سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہیلی کاپٹر کے گرنے کے ساتھ ہی دھوائیں کے بادل دور دور تک چھا گئے لیکن ابھی ہیلی کاپٹر کے گرنے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں تاہم ہیلی کاپٹر کے گرتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں قدرتی گیس اور معدنی تیل کی کمپنیوں کے افسر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :