امریکی صدر نسل پرست ہیں، ہیلری کلنٹن

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:57

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) امریکی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے امریکی صدر ٹرمپ کے ہیٹی اور افریقی ممالک کے خلاف تحقیر آمیز بیان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قراردے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابق ہیٹی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 8 سال مکمل ہونے پر ہیلری کلنٹن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس سانحے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جس طرح سے ہیٹی کے عوام نے اس کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ہیلری کلنٹن نے افریقی ملک بارے امریکی صدر ٹرمپ کے توہین آمیز بیان کی بھی مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر کو نسل پرست قراردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :