سال کے پہلے 11 دنوں میں 192 تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:57

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) عالمی ہجرت تنظیم کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 11 دنوں میں بحیرہ روم سے یورپ جانے والے 192 پناہ گزین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے نے تنظیم کے ترجمان جوئل مل مین کی اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں پریس بریفنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ در حقیقت ایک جان لیوا سال کا آغاز ہوا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس اسی دورانیہ میں 12 پناہ گزین بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہو ئے تھے۔سمندری راستے سے گذشتہ سال 1 ہزار 476 پناہ گزین یورپ پہنچنے میں کامیاب رہے جن میں سے 614 یونان، 577 اٹلی اور 285 اسپین کے ساحلوں پر پہنچے ۔تنظیم کی رپورٹ کے مطابق 2017 ء میں ایک لاکھ 71 ہزار مہاجرین یورپ پہنچے جبکہ 3 ہزار 116 بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :