مقبوضہ کشمیر: قاضی یاسر کا شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:54

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں امت اسلامی کے سربراہ قاضی یاسر نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیو الے نوجوانوں فرحان احمد وانی اور خالد احمد ڈار کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قاضی یاسر دونوں شہداء کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کڈونی کولگام میں ان کے گھروں میں گئے ۔

انہوں نے اس موقع پر علاقے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ بھارت بیگناہ کشمیریوں کے قتل سے تحریک آزادی کو دبانے میں ہرگزکا میاب نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

قاضی یاسر نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیر بھارت کے غیر قانونی تسلط سے نجات حاصل کر لے گا۔ انہوں نے پارٹی رہنما سرجان برکاتی شبیر احمد شاہ ، مسرت عالم بٹ، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، غلام قادر بٹ، مشتاق الاسلام، نعیم احمد خان، محمد شفیع شریعتی، محمود ٹوپی وال، فیاض احمد ، عرفان احمد خان محمد اشرف پیر اور غیر قانونی طور پر نظر بند دیگر حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

قاضی یاسر نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمو ں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :