Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

مجموعی سیاسی صورتحال ، پارٹی امور ،ترقیاتی منصوبوںکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:46

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، پارٹی امور اورترقیاتی منصوبوںکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر شہباز شریف نے خواجہ سعد رفیق کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں سمیت ہر شعبے میں شفافیت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں ۔

شکست خوردہ عناصر اپنے ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیںاور انہیں قومی مفاد سے کوئی سروکار نہیں۔ موجودہ حالات میں ملک کسی انتشار اور افرا تفری کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔انہوںنے کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں ترقی کا سفر تیز ہوا ہے اور ہمیں ہر حال میں اسے جاری رکھنا ہے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات