قصور میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کسی انسان کا کام نہیں ہو سکتا، ایسا کام کوئی وحشی درندہ ہی کر سکتا ہے‘زینب کے قاتل کو فوری گرفتار کرکے سرعام پھانسی دیکر انسانیت کو بچایا جائے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر کا مذمتی بیان

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہا قصور میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کسی انسان کا کام نہیں ہو سکتا، ایسا کام کوئی وحشی درندہ ہی کر سکتا ہے، ذینب کے قاتل کو فوری گرفتار کرکے سرعام پھانسی دیکر انسانیت کو بچایا جائے، گزشتہ روز قصور میں معصوم ذینب کے ساتھ زیادتی اور اس کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ تمام تر ممکنہ وسائل کو استعمال میں لاکر ذینب کے ساتھ بربریت کرنے والے انسان نما درندے کو گرفتار کرتے ہوئے نشان عبرت بنایا جائے کیونکہ یہ ایک بچی کامسئلہ نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

ایسے درندوں کے ساتھ کوئی نرمی انسانیت سے ظلم کے مترادف ہوگی، ذینب کی موت نے انسانیت کا ضمیر جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے، قصور میں گزشتہ کچھ سالوں سے جو شرمناک واقعات سامنے آئے ہیںان کو بھی دیکھا جائے ،ذینب کے قاتل کو فوری طور پر سرعام پھانسی دی جائے تاکہ آیندہ کوئی زینب اس بربریت کا شکار نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :