ممتاز روحانی پیشوا حضر ت سید سائیں سخی سہیلی سرکار ؒ کا سالاہ عرس مبارک شروع ہو گیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) ممتاز روحانی پیشوا حضر ت سید سائیں سخی سہیلی سرکار ؒ کا سالاہ عرس مبارک شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سیدنظیر الحسن گیلانی اور ناظم اعلیٰ اوقاف سردار طارق محمود نے مزار مبارک کو عرق گلاب سے غسل دیااور چادر پوشی کی اس موقع پر سابق مشیر حکومت راجہ ساجد ، صاحبزادہ یسین المعروف تلو بابا ، شوکت جاوید میر ، مولانا روحیل احمد عباسی ، قاضی ظہیر احمد ، منیجر اوقاف راجہ محمد فاروق، عمائدین علاقہ ،علماء کرام اور عقیدت مندوں کے علاوہ میڈیانمائندگان نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

تقریب میں ملت اسلامیہ کی بھلائی ، کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے استحکام و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔عرس کی تقریبات 13جنوری سے شروع ہو کر 21جنوری کو اختتام پذیر ہو گئیں ۔ان روحانی و دینی تقریبات میں آزادکشمیر اور پاکستان بھر سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین کرام شرکت کر رہے ہیں ۔