پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما فضل الرحمن کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس نوٹنگھم میں (کل) ہو گا

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:43

نوٹنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) سابق مشیر حکومت وپیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ فضل الرحمن کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس نوٹنگھم میں بروز سوموار شام 6بجے منعقد ہو گا۔اجلاس میں برطانیہ میں مقیم بینس راجپوت قبیلے سے تعلق رکھنے والے پیپلز پار-ٹی کے رہنما راجہ جاوید اقبال،آصف مقصود،چوہدری ٹکا خان،راجہ معروف حسین،راجہ اشفاق خان،چوہدری محمد ایوب خان،راجہ شبیر احمد،چوہدری محمد اشرف،راجہ امجد،محمد فاروق،زاہد محمود،چوہدری کفایت علی،حاجی محمد یعقوب،وحید راسب،چوہدری اظہر،جمیل خان،محمد اکرم شیرازی اور غلام مصطفی سمیت کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی برطانیہ کی تنظیم سازی کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری میں مستقبل کی سیاست اور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راجہ فضل الرحمن نے کہا کہ جماعت کے اندر رہتے ہوئے برطانیہ اور حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری میں موقع پرستوں اور منافقوں کا پیپلز پارٹی برطانیہ سے خاتمے تک جدوجہد کریں گے۔

ہر بار قربانیاں دینے والے کارکنوں کو نظر اندار جبکہ مشکل گھڑی میں جماعت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو اعلیٰ عہدوں سے نوازا گیا۔حلقہ دو اسلام گڑھ کی سیاست میں تارکین وطن کا اہم کردار ادا ہے اور انشاء الله آئندہ حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری میں بھی بینس راجپوت قبیلہ اتحاد واتفاق سے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم پر سیاست بھی کریگا اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی اپنا جائز حق لیگا۔