مقابلہ کنو کیلئے دس بہترین کاشتکاروں کاانتخاب مکمل

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:41

سرگودھا۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)مقابلہ کنو کیلئے دس بہترین کاشتکاروں کاانتخاب مکمل ہو گیاہے ۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ضلع سرگودہا میں کنو کے بہترین دس کاشتکاروں کے پلاٹوں کا انتخاب کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کنو کے کاشت کے شیڈول کی بھی قرعہ اندازی کی گئی ۔ شیڈول کے مطابق سرگودہا میں کنو کی کاشت 20جنوری سے شروع ہو گی جو 31 جنوری2018ء تک جاری رہے گی ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فیض احمد کندی کے علاوہ ترقی پسند کاشتکاروں او رمقابلہ کنو کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔