2018ء فلم انڈسٹری کیلئے کامیاب سا ل ثا بت ہو گا،سید نور

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:41

2018ء فلم انڈسٹری کیلئے کامیاب سا ل ثا بت ہو گا،سید نور
لاہور۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) رائیٹر اور ہدایت کار سید نور نے ایک مرتبہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ رواں برس ایک اچھی معیاری اورکامیاب فلم بنانے میں ضرور کامیاب ہو جاینگے، سید نور نے کہا ہے کہ وہ نئے ٹیلنٹ کو لیکر فلم بنائینگے، ماضی میں بھی انہوں نے نئے ٹیلنٹ اور خاص طور پر ایسے فنکاروں کو انڈسٹری میں زندہ کیا جنہیںفلم والے بھلا چکے ہیں، ان میں اداکارہ صائمہ اور شان سرفہرست شامل ہیں، سید نور کا کہنا ہے کہ 2018ء فلم انڈسٹری کیلئے کامیاب سا ل ثا بت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :