گزشتہ سال برازیل نے 734ملین ٹن ، بھارت نے 342ملین ٹن جبکہ پاکستان نے صرف55ملین ٹن گنا پیدا کیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:36

فیصل آباد۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) برازیل نے دنیا بھر میں گنے کی پیداوار کے حساب سے پہلی اور بھارت نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ پاکستان گنے کی پیداوار کے لحاظ سے دنیابھر کے ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے تاہم اگرکاشتکار جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے گنے کی کاشت کی جانب توجہ مرکوز کریں اور منظور شدہ اقدام کاشت کی جائیں تو پاکستان گنے کی پیداوار میں تیسرے نمبر پر بآسانی آسکتاہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ گزشتہ سال برازیل نے 734ملین ٹن ، بھارت نے 342ملین ٹن جبکہ پاکستان نے صرف55ملین ٹن گنا پیدا کیا ۔ انہوںنے بتایاکہ گزشتہ سال پنجاب میں 18لاکھ 95ہزار 657 ایکڑ رقبہ پر گنا کاشت کیا گیا جہاں سے 42.98 ملین میٹرک ٹن گنے کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں قدرتی ماحول اور سازگار موسم کے باعث گنے کی فصل میں کم از کم دوگنااضافہ کیا جاسکتاہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ کاشتکار جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کریں ۔ انہوںنے کہاکہ جدید رجحانات سے استفادہ کرکے فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ بھی ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :