ارفع کریم رندھاوا کی چھٹی برسی کل انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:36

ارفع کریم رندھاوا کی چھٹی برسی کل انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جائے ..
فیصل آباد۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی چھٹی برسی کل 14 جنوری بروز اتوار کو انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جائی گی جبکہ اس موقع پر ارفع کریم نگر فیصل آباد سمیت ملک بھر میں خصوصی تعزیتی تقریبات کاانعقاد کیاجائیگااور 16 سالہ آئی ٹی ایکسپرٹ ارفع کریم رندھاوامرحومہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جائی گا جس میں مرحومہ کے اہل خانہ سمیت سول سوسائٹی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین حضرات بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

ارفع کریم رندھاوا 2فروری 1995ء کو لیفٹیننٹ کرنل (ر)امجد کریم رندھاوا کے ہاں چک رام دیوالی 4ج ب (ارفع کریم نگر) فیصل آباد میں پیداہوئیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے دنیاکی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کااعزاز حاصل کرنے کے علاوہ فاطمہ جناح گولڈ میڈل ، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اور صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس دیگر اعزازات حاصل کئے۔ ارفع کریم مختصر علالت کے بعد 16سال کی عمر میں 14جنوری 2012ء کو داغ مفارقت دے گئیں۔

دنیا کی کم عمر ترین سافٹ ویئر ما ہر ارفع کریم کو 16 سال کی عمر میں 22دسمبر کو اچانک مرگی کے بعد دل کا دورہ پڑا جسے مقامی سطح پر ابتدائی طبی امداد کے بعد کمبائنڈملٹری ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ 3ہفتے تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخرہفتہ 14 جنوری 2012ء کے روز زندگی کی بازی ہارگئی ۔