رستم مردان میں بائولے کتوں کی بھرمار،

عوام کاترجیحی بنیادوں پرکارروائی کرنے کامطالبہ

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)مردان کے علاقے رستم اوراس کے گردنواح میں بائولے کتوں کی بڑی تعدادمیں موجودگی کے باعث عوام شدیدپریشانی کاشکارہیں،بائولے کتے اب تک درجنوں افرادکوکاٹ چکے ہیں جبکہ کیٹگری ڈی ہسپتال رستم میں ویکسین کی عدم دستیابی مشکلات میں مزیداضافہ کررہی ہے،عوام اورپولیس کی مشترکہ ٹیم اب تک دوکتوں کومارچکی ہیں،علاقے کے عمائدین نے تحصیل انتظامیہ سے رستم مین بازاراورمضافاتی علاقوں میں بائولے کتوں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پرکارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔