قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی اکیڈیمک کونسل کا سالانہ اجلاس، سی پیک ریسرچ سنٹر اور ایف ایم ریڈیوقائم کرنے کی منظوری

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:34

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی اکیڈیمک کونسل کے سالانہ اہم اجلاس کا انعقادگذشتہ روز کیاگیاجس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون ،ڈائریکٹر کیوای سی میر تعظیم اختر ،ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہنوازاور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی اب تک کارکردگی کاجائزہ لیاگیااوراسے مزیدبہتربنانے کیلئے تجاویزپیش کی گئیں۔اجلاس میں سی پیک ریسرچ سنٹر اور میڈیا اینڈ کمیونیکیشن شعبے میں ایف ایم ریڈیوقائم کرنے کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :