مجھے سب سے اچھا کام ہوتاپنجاب میں نظر آ رہا ہے،چیف جسٹس ثاقب نثار

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:59

مجھے سب سے اچھا کام ہوتاپنجاب میں نظر آ رہا ہے،چیف جسٹس  ثاقب نثار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13جنوری2018ء) : چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف میں تا خیر بہت بڑا مسئلہ ہے اور ہمیں اس مسئلے کو حل کرنا ہے، ان کا کہنا کہ لوگوں کو اس بات کی شکایت ہے کہ ان کو جلد انصاف نہیں ملتا مگر لوگوں کو ملک میں سستا انصاف ملنا چاہئیے،عدالت میں جانے کے خوف سے لوگ اپنا مسئلہ خودد حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیس کئی کئی سال چلتے ہیں کیس جب سپریم کورٹ میں آتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ ملزم بے گناہ ہے۔

(جاری ہے)

آخر اس نظام کو درست کس نے کرنا ہے؟انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی جوڈیسشنل اکیڈمیز کو اپڈیٹ کرنا ہے۔جس نے قانون میں ردوبدل کرنا ہے وہ اس پر توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ اپنی حدود میں رہتی ہیں ۔ماتحت عدالتوں میں فیصلہ بر قت ہو تو اعلی عدالتوں پر بوجھ کم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مقننہ نہیں کہ قانون سازی کر سکیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ماڈل کورٹس بنائی گئیں ہیں۔اور پنجاب میں جدید نظام متعارف کروایا گیا ہے۔ مجھے سب سے اچھا کام پنجاب میں ہوتا نظر آیا ہے۔پورے پاکستان میں صرف پنجاب میں ایک فرانزک لیبارٹری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ کہیں معیاری فرانزک لیب نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :