شمال مغربی چین کے ایک موضع کے تمام دیہاتیو ں کو غربت کے چنگل سے نجات دلا دی گئی

امداد باہمی کے ذریعے سرمائے کے حصول کے علاوہ زرعی مصنوعات کے منصوبیقائم کئے گئے

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:33

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) شمال مغربی چین کے صوبہ شان شی کے شہر ہان جونگ کے موضع ہانگ شنگ کے 651دیہاتیوں کو غربت کی دلدل سے نجات دلا دی گئی ہے،مئی 2017ء میں ایک مجموعی اقتصادی امداد باہمی قائم کی گئی جس نے حصص کے بدلے میں تمام 651دیہاتیوں اور ان کی اراضی کو اکٹھا کیا ، یہ امداد باہمی کامیاب رہی ہے اور سرمایہ کے حصول اور زرعی مصنوعات کو فروغ دینے کے منصوبے قائم کرنے میں کامیاب رہی ، اس طرح ایک سال کے کم عرصے میں تمام دیہاتیوں کو غربت کے چنگل سے نجات دلا دی گئی ، انہوں نے 2017ء میں مجموعی طورپر 2.4ملین یوآن سے زائد کمائے ۔

متعلقہ عنوان :