امدادی کارکنوں کی ایرانی آئل ٹینکر کو لگی آگ بجھانے کی کوششیں

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:32

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء)امدادی کارکن مشرقی چین کے شہر شنگھائی کے ساحل سے پرے مصیبت میں گھرے ایرانی آئل ٹینکر سانچی پر لگی آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ، امدادی کارکنوں نے آگ بجھانے کیلئے فوم کا چھڑکائو کیا ، شنگھائی میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ پاناما میں رجسٹرڈ آئل ٹینکر سانچی اب بھی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں ہے ، اس امر کا امکان ہے کہ یہ دھماکے سے پھٹ جائے گا اورڈوب جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریشن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاپتہ عملے کے ارکان کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔