چین نے نیا میزائل فریگیٹ چالو کر دیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:32

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) عوامی سپاہ آزادی کی بحریہ نے ری جائو نامی ایک نیا میزائل فریگیٹ شمال مشرقی چین کے ڈالیان نے ایک بحری بندرگاہ میں چالو کر دیا ، ری جائو 104میٹر لمبا اور 16میٹر چوڑا میزائل فریگیٹ ہے جو چین نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے ،اپریل 2017ء میں اجراء کیا جانیوالا میزائل فریگیٹ جدید ہتھیاروں کے نظاموں سے لیس ہے اور تنہا یا دوسری بحری قوتوں کے ساتھ دشمن کے جہازوں اور آبدوزوں پر حملہ کر سکتا ہے ،اس فریگیٹ کانام شنڈونگ صوبے کے شہر ری جائو کے نام پر رکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :