ٹیلی کام فراڈ مقدمات میں ملوث 104 ملزموں کی لائوس سے چین واپسی

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:32

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) وزارت تحفظ عامہ نے کہا ہے کہ ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کے مقدمات میں ملوث مجموعی طورپر 104ملزم لائوس سے چین واپس آ گئے ہیں، یہ ملزم مجموعی طورپر 30ملین یوآن (4.

(جاری ہے)

65ملین امریکی ڈالر ) والے 300سے زائد مجرمانہ مقدمات میں ملوث ہیں، چین کی پولیس نے مقامی پولیس کے ساتھ کام کرنے کے لئے 2017ء میں ایک ٹیم لائوس بھیجی ، 2017ء کے اواخر تک انہوں نے چھ ٹھکانے تباہ کر دیئے ،104ملزموں کو گرفتار کرلیا اور بنک کارڈوں اور کمپیوٹروں سمیت آلات ضبط کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :