شی جن پھنگ کی بنیادی پوزیشن کا تحفظ کرنا اہم ہے، اعلامیہ

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:32

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) چین کے انسداد رشوت ستانی کے اعلیٰ ادارے نے ہفتے کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور پوری جماعت کے رہنما کے طورپر چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طورپر شی جن پھنگ کی پوزیشن کی ضرورت پر زور دیا ہے ،جمعرات سے ہفتے تک منعقد ہونیوالے سی پی سی کے 19ویں مرکزی کمیشن برائے ڈسپلن انسپکشن (سی سی ڈی آئی ) کے دوسرے اجلاس عام میں منظور کئے جانیوالے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سی پی سی کی 19ویں قومی کانگریس کی روح پر عملدرآمد کرنے کی کلید یہ ہے کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی پر پوری جماعت کے بنیادی رہنما کے طورپر شی کی پوزیشن کا تحفظ کیا جائے اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے اختیار پر اس کی مرکزیت اور متحدہ قیادت کا بھی تحفظ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایک اور کلید یہ ہے کہ نئے دور کیلئے چینی خصوصیات والی اشتراکیت بارے شی جن پھنگ کی سوچ کا مطالعہ کیاجائے اور اسے سمجھا جائے اور اسے عملی طورپر اورکام میں رہنما بنایا جائے ، سی سی ڈی آئی نے پارٹی پر مکمل اور گورننس پر سختی سے عمل کرنے کی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس وقت کرپشن کیخلاف جدوجہد سنگین اور پیچیدہ ہے ، پارٹی پر مکمل اور سخت گورننس کو اہمیت دی جائے، ہمیں کرپشن کیخلاف نہ ختم ہونیوالی جدوجہد میں ہمت و استقامت کا عزم کرنا چاہئے۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ ہمیں مسائل حل کرنے پر توجہ دینے ، اہم عزم کو برقرار رکھنے ، غلط نظریات کے فروغ کے خاتمے اور کسی لاپرواہی یا کمزوری کے بغیر سخت پارٹی سیلف گورننس کو یقینی بنانا چاہئے ۔