ڈیرہ غازی خان چھوٹے بچے کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ رونماء

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:45

ڈیرہ غازی خان چھوٹے بچے کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ رونماء
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13جنوری2018ء):پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں پولیس نے 7سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل تونسہ کی کچی آبادی کے رہائشی عبدالحمید نے پولیس تھانہ سٹی میں درخواست دی کہ ان کا 7 سالہ بیٹا اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا، جسے ان کا پڑوسی بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا۔ ملزم نے بچے کو اپنے گھر لے جا کر جنسی طور پر ہراساں کیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 3 روز قبل پیش آیا، جبکہ میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہونے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔