شاہ زیب قتل کیس،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور
تازہ ترین : 1

شاہ زیب قتل کیس،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

چیف جسٹس کا مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت تما م ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم ،کیس کے تمام فریقین کو نوٹس اور ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شاہ زیب قتل کیس،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت سراج تالپور، سجاد تالپور اور مرتضی لاشاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا،عدالت عظمی نے کیس کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔

ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شاہ زیب قتل کیس پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سول سوسائٹی کی اپیل سنی جو سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔چیف جسٹس پاکستان نے مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت سراج تالپور، سجاد تالپور اور مرتضی لاشاری کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اس حوالے سے وزارت داخلہ کو تمام ایئرپورٹس کو ہدایت نامہ بھیجنے کا حکم دیدیا۔عدالت عظمی نے کیس کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2018 - 15:24:15

اس خبر پر آپ کی رائے‎