بھارتی ریاست کرناٹک میں مسافر بس تالاب میں گرنے کے باعث 8 مسافر ہلاک ،

10 سے زائد زخمی ہو گئے

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:23

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) بھارتی ریاست کرناٹک میں مسافر بس تالاب میں گرنے کے باعث 8 مسافر ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس کے مطابق ریاست کرناٹک میں حادچہ اس وقت پیش آیا جب ضلع ماسن کی قومی شاہراہ پر ایک مسافر بس تیز رفتاری کے باعث پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے تالاب میں جا گری جس کے نتیجے میں 8 مسافر موقع پر ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ڈرائیور سمیت 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ پولیس نے حادثے کے سبب سے متعلق بتایا کہ حادثہ بس ڈرائیور کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :