امریکہ اور جاپان کے درمیان فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) امریکہ اور جاپان نے شمالی کوریا کے ایٹمی اور بیلسٹک میزائل پروگرام سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیرہویں سالانہ ’’آئرن فرسٹ مشقیں‘‘ امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا میں ہو رہی ہیں جو آئندہ ماہ کی 12 تاریخ تک جاری رہیںگی۔ امریکہ کے پانچ سو سے زائد سیلرز اور میرینز جاپان کے زمینی دفاعی فورس کے تقریباً ساڑھے تین سو اراکین کے ساتھ مشقوں میں حصہ لے رہے ہین جس کا مقصد انہیں فوری حملوں اور کارروائیوں میں مدد فراہم کرنا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :