افغانستان ، پولیس نے ایک سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے 2 اسمگلر گرفتار کر لئے

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:23

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) افغان پولیس نے ایک سوکلوگرام مواد برآمد کر کے دو اسمگلر گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل پولیس کے نائب سربراہ حق نواز حق یار نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے پلی چرخی میں کارروائی کر کے ایک سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد قریباً تین ہزار ٹائم بموں کے ساتھ دھماکہ خیز مواد دہشتگردانہ حملوں کے لئے دوسری جگہ منتقل کرنا چا رہے تھے انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے جانے والے دو اسمگلروں کو مزید تحقیقات کے لئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :