ٹرمپ پالیسیوں سے خائف پانامہ میں امریکی سفیر جان فیلے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) پاناما میں امریکی سفیر جان فیلے نے اپنا استعفی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈٹرمپ کی قیادت میں کام نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان مین کہا گیا ہے کہ پاناما میں امریکی سفیر جان فیلے نے وائیٹ ہائوس کو آگاہ کیا ہے کہ وہ بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے سفیر کے انتخاب تک پانامہ میں مشن کے نائب سربراہ روکسن گابریل ہمارے سفارتی مشن کی قیادت کریں گے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنا استعفی میں جان فیلے نے لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتطامیہ کی بعض پالیسیوں کے باعث میں نے محسوس کیا ہے کہ میں ان پالیسیوں کی پیروی نہیں کر سکتا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ۔