بھارتی ریاست مہااشٹرا میں ٹریفک حادثہ کے باعث 6 افراد ہلاک ، 5 زخمی ہو گئے

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:23

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) بھارتی ریاست مہااشٹرا میں ٹریفک حادثہ کے باعث 6 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے ۔ بھارتی پولیس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ضلع سانلگی میں ایک گاڑی گنوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تاہم زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق حادثے میں متاثر ہونے والے افراد میں سے زیادہ لوگ مقامی ریسلر تھے جو قریب ہی ستارہ ضلع سے ایک ریسلنگ میچ کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ حادثہ رونما ہوا تاہم پولیس نے واقعہ سے متعلق تحقیق شروع کر دی ہے ۔ ۔