پاکستان کی جانب سے فوجی اور انٹیلی جنس تعاون ختم کرنے بارے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا، امریکہ

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:23

پاکستان کی جانب سے فوجی اور انٹیلی جنس تعاون ختم کرنے بارے کوئی باضابطہ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فوجی اور انٹیلی جنس تعاون ختم کرنے بارے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ پاکستانی حکومت کی جانب سے فوجی اور خفیہ تعاون ختم کرنے کے لئے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ دہشتگرد گروپوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کے حوالے سے اپنی توقعات کا کئی بار رابطے کئے ہیں اور ملک کے مثبت ردعمل کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک پالیسی کا تعلق ہے تو ہم نجی سفارتی نمائندے کے متن پر بات نہیں کریں گے۔ ۔

متعلقہ عنوان :