بھارتی ریاست راجستھان میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد ہلاک ہو گئے

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) بھارتی ریاست راجستھان میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔ بھارتی پولیس کے مطابق ریاست راجستھان میں آتشزدگی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہر جے پور میں علاقہ وردھیا نگر میں واقع ایک گھر میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خاندان کے پانچ افراد جھلس گئے۔

(جاری ہے)

تاہم مقامی رہاشیوں نے واقعہ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گیس سلنڈڑ کے پھٹنے کی زور دار آواز سنی جس کے وہ متاثرہ گھر میں گئے اور پولیس کو واقعہ سے متعلق اطلاع دی۔

تاہم پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیق کے مطابق گیس سلنڈر سے گیس لیک ہو رہی تھی جس کے بعد گھر کے مکینوں میں سے کسی نے اسے چلانے کی کوشش کی جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور پورے گھر میں آگ لگ گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیںجبکہ آگ بجھانے والے عملے نے آگ پر قابو پا لیا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :