ریاست کی موجودہ صورت حال انتہائی اضطراب انگیز ہے ، میرواعظ

جموں و کشمیر میں کشت و خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے ، بیان

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) کل جماعتی حریت کانفرنس’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ ریاست کی موجودہ سیاسی صورت حال انتہائی اصظراب انگیز ہے جموں و کشمیر میں کشت و خون کی ہولی کھیلی جا رہیہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شدید سردی کے ایام میں بھی کشمیر کے طول و عرض میں کاسو کے تحت خانہ تلاشیوں ، کریگ ڈائون اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ایک طرف حکومت 2010 اور 2016 میں گرفتار کئے گئے نوجوانوں کو رہا کرنے کا دعوی کر رہی ہے اور دوسری طرف بندشوں ، تازہ گرفتاریوں ، گھر گھر تلاشیوں اور نوجوانوں کو چن چن کر شہید کرنے کا مذموم سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے ظلم و زیادتی ، جبر و قہر اورً ماردھاڑ کی پالیسیاں بدستًور جاری ہیں اور ان کی طرف سے کوئی بھی ایسا عمل زمینی سطح پر نظر نہیں آ رہا جن سے عوام کو راحت مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مزاحمتی قیادت کی پرامن سرگرمیوں سے حکمران ٹولہ اس درجہ خائف ہے جس کے نتیجے میں پرامن جلسے ، جلوسون ، سیمیناروں اور مذاکروں کی تلو بات ہی نہیں اب میٹنگوں پر بھی قدغنیں عائد کی جا رہی ہیں ان حالات میں عالمی برادری کی یہ اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی کو رکوانے ، بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کے سدباب اور دیرینہ مسئلہ کشمیر کو حق خودارادیت کی بنیاد کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق پائیدار بنیادوں پر حل کرانے کے لئے خود کردار ادا کرے ۔ ۔