قصور فائرنگ؛ شہباز شریف اور رانا ثنا کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست دائر
تازہ ترین : 1

قصور فائرنگ؛ شہباز شریف اور رانا ثنا کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست دائر

دونوں کی ایما پر پولیس کی سیدھی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ،عدالت دونوں کیخلاف قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے،درخواست گزار کا موقف

قصور فائرنگ؛ شہباز شریف اور رانا ثنا کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست دائر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء)قصور میں7 سالہ معصوم بچی زینب کے قتل کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کی فائرنگ اور 2 افراد کے قتل کا مقدمہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کیخلاف درج کرنے کیلیے درخواست دائرکر دی گئی۔سیشن کورٹ عدالت میں قصورمیں7 سالہ معصوم بچی زینب کے قتل کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کی فائرنگ اور 2 افرادکے قتل کا مقدمہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کیخلاف درج کرنے کیلیے درخواست دائرکر دی گئی، درخواست تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ قصورشہر میں وزیر اعلیٰ پنجاب اورصوبائی وزیرقانون کے ایما پر پولیس نے مظاہرین پربراہ راست فائرنگ کی جس سے 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے، وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، نہتے شہریوں کا قتل عام حلف کی خلاف ورزی اور پولیس کی قانون کو ہاتھ میں لینے کی بدترین مثال ہے تاہم عدالت ان کیخلاف قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2018 - 15:20:18

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Kasoor firing; filed for trial against Shahbaz Sharif and Rana Sana Two people were killed due to police firing on both the Emma, ​​ordering the court to be filed against both the court and the case of terrorism, the applicant's stand

The murder case was filed against Chief Minister Punjab Shahbaz Sharif and Minister for Law Rana Sanaullah on the protesters against the killing of 7-year-old innocent child Zainab in Kasur. 7-year-old innocent child in connection with the Sessions Court The application was filed against the Chief Minister Punjab Shahbaz Sharif and Minister for Law Rana Sanaullah, on the protesters against the killing of Zainab and filed two murder cases, filed by Tanzeel Imran, leader of the Tehreek-e-Insaf (PTI) leader.

Related : Firing, Murder, Shahbaz Sharif, Police, Rana SanaUllah, Died