سعودی عرب میں خواتین کے لیے گاڑیوں کا پہلا شو روم کھول دیا گیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:19

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں خواتین کے گاڑیوں کا پہلا شو روم کھو ل دیا گیا ہے او ر اب سعودی عرب میں خواتین کو رواں برس جون سے گاڑی چلانے کی اجازت ہو گی۔ اس شو روم میں خواتین کی ایک بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے۔ گذشتہ ماہ سعودی عرب میں ٹریفک قوانین میں ترمیم کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت خواتین کو گاڑی کے ساتھ اب موٹر سائیکل اور ٹرک تک چلانے کی اجازت ہو گی۔

اس شو روم کا سارا عملہ خواتین پر ہی مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ ستمبر میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کیا تھا جس میں خواتین کو ملک میں پہلی بار گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ٹریفک خلاف ورزی میں ملوث پائی جانے والی خواتین کے لیے خصوصی سینٹرز بنائے جائیں گے جن کا عملہ بھی خواتین پر ہی مشتمل ہو گااب تک سعودی عرب میں صرف مردوں کو ہی گاڑی چلانے کے لائسنس ملتے تھے اور جو خواتین عوامی مقامات پر گاڑی چلاتی تھیں انھیں گرفتاری اور جرمانے کا خطرہ رہتا تھا خواتین پر گاڑی چلانے کی پابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کو خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خواتین اور عالمی برادری نے سراہا ہی سعودی عرب میں خواتین پر لاگو سختیاں آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہیں

متعلقہ عنوان :