ٹرمپ کا پہلا طبی معائنہ :ڈاکٹروں نے ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیدیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:52

ٹرمپ کا پہلا طبی معائنہ :ڈاکٹروں نے ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیدیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) دماغی صحت پر مسلسل خدشات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا طبی معائنہ کرالیا ہے ۔ وائٹ ہائوس کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹروں نے ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

بے تکی حرکتیں، زبان پھسلنے کا واقعہ اور نئی شائع ہونے والی کتاب میں ٹرمپ کے ساتھیوں کی جانب سے انہیں بچوں جیسا قرار دیے جانے کے بعد ٹرمپ پر غیر معمولی دبائو تھا کہ وہ خود کو منصب صدارت کیلیے فٹ ثابت کریں۔

میری لینڈ کے فوجی میڈیکل سینٹر میں ان کا پہلا طبی معائنہ ہوا، جس کے نتائج سے ٹرمپ منگل کے روز امریکی عوام کو آگاہ کریں گے۔وائٹ ہائوس کا کہناہیکہ ڈاکٹروں نے ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیاہے۔ یہ پہلے ہی واضح کیا گیا تھا کہ ٹرمپ کا نفسیاتی چیک اپ نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ اپنے منہ میاں مٹھو بننے والے ٹرمپ نے خود مستحکم اور عقلمند قرا ردیا تھا

متعلقہ عنوان :