شام میں اسد قوتوں کے حملوں میں 5 شہری جاں بحق،متعدد زخمی

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:51

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) شام میں بشارالااسد انتظامیہ کے زیر محاصرہ مشرقی غوطہ میں شدید بمباری سے 5 شہری جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسد انتظامیہ سے منسلک فوج نے دوما اور حاریستہ تحصیلوں سمیت بیت ساوا، مسرابہ، ساقبہ، آربن، جسرین اور جوار کے علاقوں پر شدید بمباری کی۔

(جاری ہے)

امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے والی سول دفاعی ٹیموں نے زمین بوس ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو زندہ نکال لیا ہے۔

تواتر سے جاری بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔سول دفاعی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق 14 نومبر سن 2017 سے ابتک مشرقی غوطہ پر ہونے والے حملوں میں سول ڈیفنس کے 5 اہلکار اور کم ازکم 312 شہری ہلاک ہو ئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :