زینب کی آخری فرمائش جو پوری نہ ہوسکی

زینب نے مجھے فون کر کے کہا تھا کہ میرے لیے کھلونے لے کر آنا،زینب کی والدہ کی گفتگو

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:03

زینب کی آخری فرمائش جو پوری نہ ہوسکی
قصور(اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔ 13 جنوری 2018) ننھی زینب کی پرنسیپل کا کہنا ہے کہ زینب اپنی عمر سے زیادہ سمجھدار تھی۔وہ ایسے ہی کسی کا ہاتھ پکڑ کر کسی کے ساتھ نہیں جا سکتی تھی۔اینکر پرسن نادیہ مرزا کے اس سوال پر کہ جس طرح زینب ا س شخص کاہاتھ پکڑ کر جا رہی تھی اس سے لگتا ہے کہ وہ کوئی جاننے والا تھا،لیکن اب خبر آ رہی ہے کہ وہ کوئی رشتہ دار نہیں تھا جس پر زینب کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک مہینے سے زینب کو سمجھا رہی تھی کہ کسی اجنبی کے ساتھ نہیں جاتے ورنہ وہ پکڑ کر لے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر زینب نے میری طرف دیکھا اور کہا کہ پھر وہ کیا کرتے ہیں تو میں نے اس کو بتایا کہ پھر وہ مار دیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زینب بہت سمجھدار تھی وہ کسی اجنبی کے ساتھ نہیں جا سکتیتھی مجھے اس بات کا یقین ہے کہ اس شخص نے زینب کو کہا ہو گا کہ تمھاری امی آ رہی ہیں اس لیے وہ اس شخص کے ساتھ چلی گئی ہو گی۔زینب کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ میری زینب سے فون پر بات ہوتی تھی ۔وہ بہت زیادہ خوش اور مطمئن تھی۔اس نے مجھے فون پر کہا تھا کہ امی میرے لیے کھلونے لے کر آنا۔اور وہ بہت زیادہ خوش تھی۔