عالمی برادری کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کیلئے کردار ادا کرے ،ْ میر واعظ

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:43

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو انتہائی اضطراب انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں کا گزشتہ تین دہائیوں سے بڑے پیمانے پر قتل عام کیا جارہا ہے جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گزشتہ روز سرینگرمیں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کو آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ اور دیگر کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھٹی دی گئی ہے اور وہ مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکنا ف میں خون کی حولی کھیل رہی ہیں۔

ا نہوں نے کہا کہ شدید سردی کے ایام میں بھی ہر طرف خانہ تلاشیوں، محاصروں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

میر واعظ نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت ایک طرف 2010 اور 2016 میں گرفتار کئے گئے نوجوانوںکو رہا کرنے کا دعویٰ کررہی ہے جبکہ دوسری طرف نوجوانوں کے قتل، پابندیوں، گرفتاریوں ، گھر گھر تلاشیوںکا مذموم سلسلہ بھی جاری ہے۔ میرواعظ نے کہا کہ مزاحمتی قیادت کی پٴْر امن سرگرمیوں پر قطعی پابندی عائد ہے اور جلسے ،جلوسوں ،سمیناروں اور مذاکروں کو روکنے کے لیے سخت پابندیاں نافذ کیجاتی ہیں۔

میر واعظ نے کہا کہ ان حالات میں عالمی برادری کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہیکہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی نسل کشی اور انسان حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے موثر اقدامات کرے۔۔

متعلقہ عنوان :