تونسہ میں پولیس نے ایک 7 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:24

تونسہ میں پولیس نے ایک 7 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں پولیس نے ایک 7 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈی جی خان کی تحصیل تونسہ کی کچی آبادی کے رہائشی عبدالحمید نے پولیس تھانہ سٹی میں درخواست دی کہ ان کا 7 سالہ بیٹا اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا ،ْجسے ان کا پڑوسی بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا ،ْبچے کے والد کے مطابق ملزم نے بچے کو اپنے گھر لے جا کر جنسی طور پر ہراساں کیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق واقعہ 3 روز قبل پیش آیا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہونے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔علاوہ ازیں ڈی جی خان کے علاقے قصبہ کالا میں بھی ایک 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی تاہم بچی کے شور مچانے پر ملزم بھاگ گیا۔پولیس نے اس واقعہ کا بھی مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی۔

متعلقہ عنوان :