زینب کے قتل کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے ،ْنیئر حسین بخاری کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ
گزشتہ ساڑھے چار سال کی کارکردگی کو دیکھ کر عوام کا حکومت پر سے اعتماد مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے ،ْ انٹرویو
ہفتہ 13 جنوری 2018 14:24
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ حکومت یا تو ترجیحی بنیادوں پر زینب کے قاتل کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے پیش کرے اور اسے سزا دے اور اگر وہ ایسا نہیں کرسکتی تو اسے حکمرانی کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں، کیونکہ عوام ووٹ اپنے تحفظ کے لیے دیتے ہیں، اور تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔
اس سوال پر کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ ہر واقعے کے بعد عوام فوج اور عدلیہ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں تو پی پی رہنما نے بتایا کہ گزشتہ ساڑھے چار سال کی کارکردگی کو دیکھ کر عوام کا حکومت پر سے اعتماد مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے کیونکہ بدقسمتی سے پہلے بھی انصاف کے بے شمار دعوے اور وعدے کیے گئے مگر عملی طور پر کچھ نہ ہوسکا اور اس کی ایک واضح مثال سانحہ ماڈل ٹاؤن ہے جس کے انصاف کے لیے آج ایک مرتبہ پھر جدو جہد کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پہلے دن سے یہی مؤقف رہا ہے کہ اس ملک میں جمہوریت کی بالادستی ہو، مگر جب عوام کے منتخب کردہ نمائندے بہتر حکمرانی کرنے میں ناکام ہوجائیں تو انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔پنجاب پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ پنجاب کے بارے میں تصور قائم کیا جاتا ہے کہ یہ ایک پرامن صوبہ ہے لیکن حقیقت میں یہ جرائم کا گڑھ ہے اور اس کی بنیادی وجہ پولیس کا وہ نظام ہے ،ْ میں سیاسی مداخلت نمایاں طور پر دکھائی دیتی ہے۔انہوںنے کہاکہ جب تک محکمہ پولیس میں سیاسی تقرریاں ہوتی رہیں گی، اٴْس وقت تک ایسے ملزمان قانون کی گرفت سے آزاد رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.