شاہ زیب خان قتل کیس ، سپریم کورٹ کا ملزم شاہ رخ جتوئی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم جاری

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:55

شاہ زیب خان قتل کیس ، سپریم کورٹ کا ملزم شاہ رخ جتوئی کا نام ای سی ایل ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13جنوری2018ء) : کراچی سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ نے شاہ رخ جتوئی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی سماعت میں ملزمان کو آئندہ سماعت میں پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے کہ اگلی سماعت میں تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے ،ملزمان کے نا قابل ضمانت بھی وارنٹ جاری کر دیئے ہیں جبکہ ملزم غلام مرتضی کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا کہا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ملزمان کے متعلق تما م ائیر پورٹس کو ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ 20 سالہ نوجوان شاہ زیب خان کو دسمبر 2012 میں ڈیفنس کے علاقے میں شاہ رخ جتوئی اور اس کے دوستوں نے معمولی جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :