قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے اپنے ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی ..
تازہ ترین : 1

قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے اپنے ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگادی

قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے اپنے ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء) قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے اپنے ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے جرنل مینجر کمپنسیشن نے ادارے کے ملازمین کے سوشل میڈیا کے استمال پر پابندی لگا دی ،ْ جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق ملازمین اب واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائیٹس کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔ ملازمین کو پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جرنل مینجر کمپنسیشن کی جانب سے لگائی گئی اس پابندی کا مقصد ادارے کی نااہلی اور کرپشن سے متعلق باتیں عوام سے اوجھل رکھنا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2018 - 14:14:51

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :